وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذمے دار اور شفاف ڈیجیٹل اثاثے نظام کی ضرورت ہیں۔
چیئرمین ورچوئل ایسٹس اتھارٹی بلال بن ثاقب نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور دورہ ہانگ کانگ کی تفصیلات سے آگاہی فراہم کی۔
دوران گفتگو ہانگ کانگ میں مالیاتی اداروں سے تجربات اور کامیاب ماڈلز پر تبادلہ خیال ہوا ہے اور ورچوئل اثاثوں اور ڈیجیٹل فنانس کے مواقع پر بات ہوئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں بلاک چین اور ٹوکنائزیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور کیا گیا، ڈیجیٹل اثاثوں، اسٹیبل کوائنز اور کمپلائنس فریم ورک پر بھی گفتگو ہوئی۔
بلال بن ثاقب نے سینیٹر اورنگزیب کو ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات اور ٹوکنائزیشن پر آگاہی دی اور ہانگ کانگ کے تجربات کو پاکستان کے ورچوئل اثاثے اور ایکوسسٹم کےلیے اہم قرار دیا۔
اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ ذمےدار اور شفاف ڈیجیٹل اثاثہ نظام کی ضرورت ہیں، جدت کے فروغ کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تجربات سے عملی مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کیلئے عالمی اداروں سے تعاون بڑھایا جائے۔