• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاکستان نیوی کی بڑی مشق سی اسپارک-2026ء کا آغاز

—تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر
—تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ بدلتا ہوا سیکیورٹی ماحول غیر متزلزل تیاری، مسلح افواج کے درمیان تعاون اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کا تقاضہ کرتا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک-2026ء کا کراچی میں آغاز ہو گیا ہے، نیول چیف نے مشق کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس مشق کے ذریعے روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات کے خلاف جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، ہوائی جہاز اور جدید ڈرون سسٹمز شامل ہیں، مشق میں اسپیشل فورسز، پاک فوج اور پاک فضائیہ کے مشترکہ دستے بھی شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کا دورہ کیا اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ مشق سی اسپارک-2026ء کا بنیادی مقصد ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق کرنا ہے، مشق میں سمندری، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی معاون صلاحیتوں کو مربوط کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے، تاکہ سمندر میں روایتی جنگی کارروائیوں کے ساتھ معلوماتی محاذ پر بھی برتری حاصل کی جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید