سندھ پولیس کی املاک کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز کو سینٹرلائزڈ ڈیٹا سینٹر میں مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اسٹیٹ مینجمنٹ کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سندھ پولیس کی املاک کی موجودہ صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کی تمام املاک کا جامع اور تفصیلی سروے کروانے کی ہدایت کردی۔
پولیس چیف نے سندھ پولیس کی املاک کی دیکھ بھال، مرمت اور حفاظت کیلئے جامع ایس او پی اور پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس کے دوران تمام کرایہ داروں کے ساتھ نئے سرے سے کرایہ داری معاہدے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
آئی جی سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس املاک کے کرایوں کا موجودہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ازسرِنو تخمینہ لگایا جائے۔
سندھ پولیس کی کسی بھی جائیداد کو کرائے پر دینے سے قبل اسٹیٹ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری لازمی قرار دے دی گئی۔