• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، محمد فاروق

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

اسمبلی اجلاس سے خطاب میں محمد فاروق نے کہا کہ تحریک تحفظ حکومتی سائیڈ سے آئی اور نفرت انگیز تقاریر بھی حکومتی بینچز سے ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سائیڈ سے کی گئی بعض نفرت انگیز تقاریر کو کارروائی سےحذف کیا گیا، کریڈٹ دیتا ہوں، اپوزیشن نے نفرت انگیز تقاریر سے گریز کیا۔

جماعت اسلامی کے ایم پی اے نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا نفرت انگیز بیانات کا جواب نہ دینا قابلِ تحسین ہے، اشتعال کے باوجود اپوزیشن نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، ہمیں سندھ دھرتی سے بھی محبت ہے اور کراچی شہر سے بھی ہے۔

محمد فاروق نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس کراچی سے صرف کلیکٹ نہیں ہوتا، ہم ٹیکس جنریٹ بھی کرتے ہیں، سکھر لے جا کر ٹیکس کلیکٹ کر کے دکھائیں، جسے کراچی سے نفرت ہے وہ کھل کر اعلان کرے۔

قومی خبریں سے مزید