• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ٹریفک وارڈن کے مبینہ دھکا دینے سے جاں بحق نوجوان کی بہن کا انکشاف

لاہور کے علاقے شادمان میں مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن کے دھکا دینے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ بھائی کی لاش حوالے نہیں کی جارہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں بہن نے بتایا کہ والدہ ایس پی سمیت ہر طرف گئی ہیں، کوئی بھی اُن کی دہائی نہیں سن رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی ویڈیو اگر دیکھیں تو وارڈن نے میرے بھائی کو چلتی موٹر سائیکل سے بازو سے پکڑ کر گرایا تھا۔

بہن نے یہ بھی کہا کہ میرے بھائی کے سر اور بازو پر چوٹیں آئی تھیں، گرنے پر بھائی کا سر فٹ پاتھ سے لگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ والدہ سے کہا گیا ہے کہ آپ مان لیں کہ آپ بیٹا حادثے میں جاں سے گیا ہے، اس کے بعد ہی لاش آپ کے حوالے کی جائے گی۔

5 روز قبل شادمان کے علاقے میں ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل نوجوان کو روکنے کی کوشش کی تو زین نامی لڑکا وہی گرگیا تھا۔

نوجوان 5 روز زیر علاج رہنے کے بعد آج جاں بحق ہو گیا، اہلِ خانہ دہائی دے رہے ہیں کہ بیٹا واپس نہیں مل سکتا، کم از کم انصاف ضرور دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید