پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مجھے مذاکرات کےلیے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت بانی تحریک انصاف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت تحریک انصاف کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ مذاکرات حکومت کی شرائط پر ہوں گے، بتایا جائے کہ ایسی صورت میں کیا مذاکرات ہوں؟
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا ماحول نہیں ہے، مجھے بھی ماحول سازگار نظر نہیں آرہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب حکومت کی خلوصِ نیت نظر آئے گی اور حکومت مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگی تو مذاکرات ہوجائیں گے۔