پشاور بڈھ بیر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، 3 ایس ایم جیز، پستول اوردھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی جیب سے افغان شناختی کارڈ ملا ہے۔
ہلاک دہشت گردوں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
علاوہ ازیں داؤد زئی چوکی وزیر قلعہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔