کراچی(مطلوب حسین)بھینس کالونی میں لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں، متاثرہ شہریوں کا پولیس رپورٹ کرانے سے گریز کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالا ت کے ساتھ پولیس پر عدم اعتماد کا بھی اظہار ہے،تفصیلات کے مطابق سکھن تھانہ کی حدود بھینس کالونی میں لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں کے باعث شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس کے اقدامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بھینس کالونی میں مار پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے ،ذرائع کے مطابق بھینس کالونی میں مذکورہ مارٹ کو مسلح ملزمان متعدد مرتبہ لوٹ چکے ہیں۔ وارداتوں کے دوران ملزمان مبینہ طور پر نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔ بار بار ہونے والی وارداتوں کے باوجود ملزمان کی گرفتاری اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے مؤثر اقدامات نہ کیے جانے پر متاثرہ تاجر حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل ڈکیتیوں کے باعث مارٹ مالک کو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ اپنی اور ملازمین کی سلامتی کے حوالے سے بھی خدشات لاحق ہیں۔