• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ڈی جی پی آر کی تنظیمِ نو، وزیرِ اعلیٰ کی میڈیا کے واجبات فوری ادا کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی جی پی آر کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر زور دیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کی تنظیمِ نو کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کی منظوری دے دی۔

مریم نواز نے کہا کہ بروقت اطلاعات کی رسائی یقینی بنانے کے لیے دورِ حاضر کے تقاضے پورے کرنا ضروری ہے، ہم ڈی جی پی آر کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ہم اطلاعات کی فراوانی کے دور سے گزر رہے ہیں، اس لیے سچ اور جھوٹ کی پرکھ کے لیے عوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید