• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل جو فیصلہ آیا ہے اس کو پڑھ کر زیادہ سوالات اٹھ گئے ہیں، جبران ناصر

جبران ناصر ایڈووکیٹ(فائل فوٹو)۔
جبران ناصر ایڈووکیٹ(فائل فوٹو)۔

میر رضا کے والدین کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 24 اگست کو ہم نے درخواست دائر کی تھی، اب کل جو فیصلہ آیا ہے اس کو پڑھ کر زیادہ سوالات اٹھ گئے ہیں۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان سوالات کا جواب ہمیں نہیں ملا ہے، اسمارٹ واچ کا میمو نہیں بنایا، فیملی کو گواہ نہیں بنایا۔ 

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا لاش سے ملنے والے نمونے 6 دن تک جمع نہیں کرائے گئے۔ انھوں نے کہا کہ کیس کے فیصلے میں کسی دستاویز کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید