• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پر مختلف ادوار میں حکومت کرنے والے حکمران باہر سے آئے تھے، محمد دلاور

 
ایم کیو ایم رکن محمد دلاور(فائل فوٹو)۔
ایم کیو ایم رکن محمد دلاور(فائل فوٹو)۔

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں‘ کا نعرہ سننے کو ملا، سندھ پر مختلف ادوار میں حکومت کرنے والے حکمران باہر سے آئے تھے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد دلاور نے کہا کہ انتظامی یونٹس بننے سے کیا فائدہ یا نقصان ہوگا، اس پر پی پی پی نے کوئی موقف نہیں دیا، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس پر جذباتی نعروں کے بجائے دلائل دیے جانے چاہئیں۔ 

انھوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں مختلف حکمرانوں نے سندھ پر حکومت کی۔

ایم کیو ایم رکن محمد دلاور نے مزید کہا کہ سندھ پر حکومت کرنے والے مختلف حکمران باہر سے آئے تھے۔ 

قومی خبریں سے مزید