مری میں ایک خاتون نے اپنے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یو سی مسیاڑی گاؤں گوہڑہ میں والدہ نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینکا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او مری نے بتایا کہ پولیس نے بچے کی لاش نالے سے نکال لی ہے جبکہ والدین کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ پہلے ہی 6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی۔