اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے تجارتی سہولت بورڈ کے قیام کی منظوری دیدی ،وزیراعظم خود بورڈ کی صدارت کرینگے، بورڈ تجارت کی مکمل سپلائی چین میں بہتری لانے اور سرحد پار تجارت سے متعلق تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے کرے گا،ادھروزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے پہلے فیز کو مارچ 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔