• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کینال میں پھینک دی گئی

گھوٹکی میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کینال میں پھینک دی گئی۔ 30 سالہ خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملنے پر شناخت کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی لاش پر تشدد کے نشانات جبکہ ایسے شواہد بھی ملے ہیں جیسے کانوں کی بالیاں بھی نوچ لی گئی تھیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت ڈوبنے سے نہیں ہوئی، پہلے قتل کیا گیا اور بعد میں لاش پانی میں پھینکی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت کیلئے فنگر پرنٹ لیے گئے ہیں اور جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید