• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر

میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی(نیکٹا) کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔

فیصل نصیرکی نیکٹا کوآرڈینیٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصل نصیر کی تقرری تین سال کے لیے سکینڈ منٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔

قومی خبریں سے مزید