• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری یونیورسٹی میں مبینہ رشوت ستانی کا معاملہ پرو وائس چانسلر کے دفتر میں تعینات افسر معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی میں مبینہ غیر قانونی رشوت طلب کرنے اور وصول کرنے کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے BPS-17 افسر آغا عدنان احمد ولد آغا غلام حسین کو فوری طور پر معطل کردیا۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر نمبر 4633 کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں اور ویڈیو کلپس میں آغا عدنان احمد، جو پرو وائس چانسلر، بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے دفتر میں تعینات تھے، پر غیر قانونی مالی منفعت طلب کرنے اور وصول کرنے کے الزامات سامنے آئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید