کراچی(این این آئی) وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے، جسکے نتیجے میں تجارتی سرگرمیوں میں سہولت، شفافیت اور بندرگاہی آپریشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے متعدد اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں کارگو کلیئرنس کا دورانیہ 53 گھنٹے سے کم ہو کر 18 گھنٹے رہ گیا ہے۔