سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز، فیڈرل بورڈ اور میرپور آزاد کشمیر میں نئی گریڈنگ پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد سے انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے اعلامیہ میں کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹس پر ب فارم یا سی این آئی سی نمبر شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اس سے تعلیمی ریکارڈ کی تصدیق مزید آسان ہوگی۔
آئی بی سی سی اعلامیہ کے مطابق بورڈ پوزیشن ہولڈرز کے لیے اسکالر شپس اور بیرونِ ملک تعلیمی و مطالعاتی مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی بی سی سی کے مطابق ملک کے ہونہار طلبہ کے لیے سمر اور ونٹر کیمپس دوبارہ شروع کرنے اور ملک بھر میں تھیوری اور پریکٹیکل امتحانات کے لیے یکساں کیلنڈر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
آئی بی سی سی کے مطابق پریکٹیکل امتحانات کے لیے ملک گیر یکساں گائیڈ لائنز، شفافیت اور معیار بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹرآئی بی سی سی کے مطابق سندھ کے امتحانی بورڈز میں ای مارکنگ کا نفاذ اہم پیش رفت ہے۔