• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کے چکروں میں نہیں آئیں گے، پورا ملک بند کر دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹو 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا  کہنا ہے کہ ایک دو دن میں راولپنڈی میں بھی دھرنا شروع ہوگا۔

لاہور میں پیٹرول لیوی کے خلاف جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کے چکروں میں نہیں آئیں گے، دھرنے جاری رہیں گے، آئندہ پہیہ جام ہڑتال بھی کرنی ہے، پورا ملک بند کر دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں خاندانوں کی اجارہ داری ہے، پیپلز پارٹی لاڑکانہ، نوڈیرو، شہداد کوٹ سمیت کوئی علاقہ ٹھیک نہیں کر سکی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے سندھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں معقول بات نہ کی تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دوں گا۔

قومی خبریں سے مزید