اسلام آباد (قاسم عباسی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، کراچی نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے اعلیٰ حکام اور نجی کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر 14/2026درج کر لی ہے۔ ان پر مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے درآمدی اجازت نامے حاصل کرنے اور بھارت سے 3.3 ارب روپے سے زائد مالیت کی میتھائل برومائیڈ کی غیر قانونی درآمد میں سہولت کاری کا الزام ہے۔