• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ووٹ مت دیں لیکن حقوق کیلئے متحدہو جائیں: خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں ووٹ مت دیں لیکن اپنے حقوق کےلیے متحد ہوجائیں۔

حیدرآباد میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میں خالد مقبول نے کہا کہ کسی کی اتنی اوقات نہیں کہ ہم سےحب الوطنی کےسرٹیفکیٹ کا تقاضا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ووٹ مت دیں لیکن اپنے حقوق کےلیے متحد ہوجائیں، یہ وقت گزر گیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، عوام کے سامنے فیصلہ ہوجائے کہ دھرتی ماں پاکستان ہے، جو ناقابل تقسیم ہے،  باقی سب ایڈمنسٹریٹو یونٹ ہیں۔

خالد مقبول نے یہ بھی کہا کہ 18ویں ترمیم میں ہم اس لیے شریک ہوئے کہ نہ بھی ہوتے تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کر لیتے، اقتدار ایک جاگیردار سے نکل کر دوسرے جاگیردار کے پاس آکر پھنس گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب فیصلے نہ آ رہے ہوں تو سڑکوں پر فیصلے ہوتے ہیں اور ایم کیو ایم نے سڑکیں دیکھی ہوئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید