لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ کے علاقے میں 45 لاکھ مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین ،گھر میں رہنے کے لیے آنے والا خالہ زاد بھائی ہی سونے کی چوری میں ملوث نکلا۔ ترجمان کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے میں خاتون کے گھر سے 2 ماہ قبل لاکھوں مالیت کا سونا چوری ہوا تھا۔گزشتہ روز پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل نمبر کی مدد 2 ملزمان کو ٹریس کرکے نارووال سے گرفتار کرکے ملزمان اسامہ اور سلمان سے 30 لاکھ سے زائد نقدی برآمد کر کے رقم متاثرہ خاتون کے حوالے کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے الماری سے 45 لاکھ مالیت کا سونا چوری کرکے دوست کے ساتھ مل کر فروخت کردیا تھا۔