حافظ آباد میں نوجوان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ملزم کی سوتیلی ماں اور سوتیلے بہن بھائی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ سکھیکی میں پیش آیا، نوجوان کی فائرنگ سے سوتیلی ماں، 7 اور 5 سالہ سوتیلے بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 10 سال قبل ہوئی والد کی دوسری شادی کا ملزم کو رنج تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔