• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹامن B9 کی کمی، تھکاوٹ اور حافظے کی کمزوری کی بڑی وجہ

طبی رپورٹ کے مطابق اکثر لوگ مسلسل جسمانی تھکن اور چیزیں بھول جانے کی عادت کو صرف کام کا دباؤ یا نیند کی کمی سمجھتے ہیں جبکہ اس کی اصل وجہ جسم میں ایک اہم وٹامن ’فولیٹ‘ / وٹامن بی 9 کی کمی ہو سکتی ہے۔

فولیٹ جسم میں خون کے سرخ خلیات بنانے کے لیے بےحد ضروری ہے۔ اس کی کمی سے خون کی کمی ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے جسم کے تمام اعضا تک آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور انسان ہر وقت تھکن محسوس کرتا ہے۔

فولیٹ دماغی اعصاب اور نیورو ٹرانسمیٹرز کو فعال رکھتا ہے۔ اس کی کمی سے یادداشت کی کمزوری، توجہ مرکوز کرنے میں دشواری اور مزاج میں برہمی یا سستی پیدا ہوتی ہے۔

پٹھوں میں کمزوری، سر چکرانا، رنگت کا پیلا پڑنا اور زبان میں سوجن یا چھالے ہونا بھی فولیٹ کی کمی کی نمایاں علامات ہیں۔

ماہرین کے مطابق سبز پتوں والی سبزیاں (پالک، بروکلی)، دالیں، مٹر، انڈے اور گری دار میوے فولیٹ کے بہترین قدرتی ذرائع ہیں جنہیں روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید