کراچی (محمد ندیم ،اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کا عبوری چالان جمع کروادیا گیا،اس میں میں کسی بھی فرد کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا،چالان میں میر رضا کے اہلخانہ، دوستوں، بزنس پارٹنرز سمیت مجموعی پر 53 گواہان کو شامل کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق پولیس تاحال مقدمہ کی تفتیش مکمل کرنے میں ناکام ہے۔پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کروادیا ۔تفتیشی افسر نے حتمی چالان کے لیے مہلت طلب کرلی ۔عدالت نے 21 ستمبر تک حتمی چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی۔