• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کے گھر فیصلہ ہوا تھا، ایوان میں اپوزیشن متفقہ حکمت عملی اپنائے گی، راجا ناصر عباس

اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پر فیصلہ ہوا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن متفقہ حکمت عملی اپنائے گی۔

جے یو آئی کے مولانا عطا الرحمان سے ملاقات میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ پرامید ہوں کہ سینیٹ میں طاقت ور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی حد تک ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن ایک نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ چند دن میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلاکر مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ اب تک بطور اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے سکے، کوشش ہو گی کہ بطور اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دیں اور ایشوز پر بات کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت کو آئین میں غیرقانونی ترمیم کرنے سے روک پائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید