• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی و مصری وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات و علاقائی صورتِحال پر تبادلۂ خیال

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے علاقائی امور پر سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ آر فور وزرائے خارجہ کے ذریعے بھی مشاورت پر اتفاق کیا۔

پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ نے آئندہ یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات پر  بھی اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید