کراچی( ثاقب صغیر )میر رضا کیس میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میر رضا کےبائنانس اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹریڈنگ کی گئی۔میر رضا نے بائنانس اکاؤنٹ سال 2021 میں بنایا۔میر رضا نے بائنانس پر 8 کروڑ 90 لاکھ یو ایس ڈی ٹی سے زائد کی خریدوفروخت کی۔ذرائع کے مطابق میر رضا کو فیوچر ٹریڈنگ میں 3 کروڑ 49 لاکھ یو ایس ڈی ٹی سے زائد کا نقصان ہوا۔ذرائع کے مطابق 2024 سے 2026 تک میر رضا کو ایک لاکھ 39 ہزار یو ایس ڈی ٹی سے زائد کا نقصان ہوا۔ذرائع کے مطابق میر رضا کی موت سے چند روز قبل 22 اور 23 جولائی 2026 کو 20 لاکھ یو ایس ڈی ٹی کا نقصان ہوا تھا۔