• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، باہمی قریبی تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران باہمی قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید