وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لا رہے ہیں، ایک سال میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی ڈیجیٹائزیشن پر کام جاری ہے، پاکستان کو 9 لاکھ نرسز کی ضرورت ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ اربوں ڈالرز کے ایم او یو طے پائے ہیں، پاکستان صحت کے شعبے میں ترقی کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کے نظریے کو ہم نے مکمل تبدیل کر دیا ہے۔