بھارتی کامیڈین سمے رائنا نے اسٹینڈ اپ کامیڈین شارون ورما کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض انٹرنیٹ کی قیاس آرائیاں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمے رائنا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر سوال و جواب کے دوران ایک مداح کے سوال پر واضح کیا کہ میں شارون ورما کو ڈیٹ نہیں کر رہا۔
واضح رہے کہ شارون ورما، سمے رائنا کے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کے پہلے سیزن میں بطور کنٹسٹینٹ شو کا حصہ بنی تھیں اور حال ہی میں دوسرے سیزن میں بطور پینلسٹ واپس آئی ہیں۔
شو کے دوران سمے اور شارون کے درمیان ہونے والے ہنسی مذاق اور برجستہ گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے رومانوی تعلق کی افواہیں پھیل گئی تھیں۔
دوسرے سیزن کی ایک قسط میں دونوں نے ایک دوسرے کے پسِ منظر پر طنزیہ جملے بھی کسے تھے۔
شارون نے شو کے دوران کہا تھا کہ میں پہلے اس شو میں کنٹسٹینٹ کے طور پر آئی تھی اور اب بطور جج امیدواروں کا فیصلہ کر رہی ہوں جبکہ سمے اب بھی اسی نشست پر موجود ہیں جہاں وہ پہلے تھے۔