جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کی گئی پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور کرلی گئی، سیکریٹری سندھ اسمبلی نے قرارداد پر وزارتِ پیٹرولیم کو مراسلہ بھیج دیا۔
سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں سندھ اسمبلی سے منظور قرارداد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ رکن جماعت اسلامی محمد فاروق کی قرارداد ایوان میں کثرتِ رائے سے منظور ہوئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک میں پیٹرول کی اصل قیمت 238 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہے، حکومت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، غیر ضروری لیوی ختم کی جائے۔