• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 351 ارب کی فنانسنگ منظور کی جاچکی، خرم شہزاد

وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد(فائل فوٹو)۔
 وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ فنانس میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، پروگرام کے تحت 351 ارب 30 کروڑ روپے کی فنانسنگ منظور کی جاچکی ہے۔ 

ایک بیان میں مشیر وزارت خزانہ نے کہا کہ سستے گھروں کے لیے 60 ہزار 349 کیسز کی منظوری دی جا چکی جبکہ اپنا گھر پروگرام کے تحت 51 ارب 13 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے۔ 

مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ اب تک 9 ہزار 717 خاندانوں کو ہاؤسنگ قرضے فراہم کیے جا چکے، ہاؤسنگ فنانس پروگرام کی منظوری کی شرح 38 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی۔ 

خرم شہزاد نے کہا کہ اپنا گھر پروگرام میں اوسط قرضے کا حجم 52 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ ایک ہفتے میں ہاؤسنگ فنانسنگ کی منظوری میں 12 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ 

مشیر وزارت خزانہ کے مطابق اہل خاندانوں کو 1 کروڑ روپے تک ہاؤسنگ فنانس فراہم کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید