• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ معاہدہ، وقت آنے پر کارروائی کریں گے، یہ دفاعی نوعیت کا اتحاد ہے، دفتر خارجہ، سعودیہ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد(ماریانہ بابر/نیوزرپورٹر/ نیوز ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت ‘ خود مختاری اورسکیورٹی کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حوثی حملے خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں‘پاکستان سعودی عرب کی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتاہے ‘مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسلام آباد کی جانب سے کسی فوجی کارروائی پر فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہوئی تاہم وقت آنے پر پاکستان وقت آنے پر معاہدے کے تحت کارروائی کرے گا۔مکہ معاہدہ ایک دفاعی اتحاد ہے اور فی الحال اسے وسعت دینے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ پاکستان یمن میں امن واستحکام کا خواہاں ہے ‘ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر تاحال حل طلب مسئلہ ہے‘40سے 50ہزار پاکستانیوں کو ہرسال متحدہ عرب امارت کے ویزے اور وہاں روزگار مل رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہفتہ واربریفنگ کے دوران دفترخارجہ کے ترجمان سجادحیدرخان کاکہناتھاکہ صوبوں کو دہشتگردی کا ذمہ دارقراردینے کے حوالےسے وزیراعلیٰ مریم نوازکے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ہے‘ٹی ٹی پی اوردیگر دہشت گرد تنظیموں کے کارندے سرحدی صوبوں کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں‘بیان میں انہی عناصر کے ان صوبوں سے گزرنے کی طرف اشارہ کیا گیا تھا‘قطر کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ انہیں ایسی کسی پابندی کا علم نہیں۔

اہم خبریں سے مزید