نصیر آباد کے سٹی تھانے میں 2 روز قبل نوجوان قیدی کی حوالات میں ہلاکت پر پولیس اہل کار کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک قیدی کو 3 روز قبل لڑائی جھگڑے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
رات میں ڈیوٹی پر تعینات محرر کا کہنا ہے کہ وہ اسلحہ صاف کر رہا تھا کہ اس دوران گولی چل گئی جس سے حوالات میں بند قیدی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے قیدی کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بھائی کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق محرر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔