• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، وزیر قانون ضیاء لنجار نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد پیش کی۔

سندھ اسمبلی کے ارکان نے اپنے حلقوں سے متعلق مسائل ایوان میں اٹھائے، حب کینال سے پانی کی فراہمی، عمر شریف انڈر پاس میں پانی جمع ہونے اور کراچی میں بجلی کے مسائل پر ارکان نے توجہ دلائی گئی۔

 اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال کی توسیع سمیت مختلف بلز اور قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حب کینال، عمر شریف انڈر پاس میں پانی جمع ہونے اور بجلی کے بحران پر ارکان نے مسائل کی نشاندہی کی، شرجیل میمن نے کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو اور سوئی سدرن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو پارلیمانی کمیٹی میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر نے 23  ستمبر کو کمیٹی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں تیز بیم لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، کتے کے کاٹنے کے واقعات اور پولیس سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔ 

قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی خبریں سے مزید