• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NAB کا بڑا ایکشن، خزانہ گرینز پشاور سے 1.86 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار

پشاور (ارشد عزیز ملک)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کیلئے مختص 66کنال 11 مرلہ ایمنٹی اراضی واپس حاصل کرکے ٹی ایم اے شاہ عالم کے نام منتقل کردی۔ واپس حاصل کی گئی اراضی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 1ارب 86 کروڑ 34 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔نیب خیبر پختونخوا کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں مختص ایمنٹی پلاٹس کی واپسی اور انہیں متعلقہ مقامی ریگولیٹری اداروں کے حوالے کرنے کے لیے LUBCA کیساتھ مل کر کارروائیاں جاری ہیں۔

اہم خبریں سے مزید