مصنف: انجینئر ممتاز احمد خان
صفحات: 432، قیمت: 2500
ناشر: گردوپیش پبلی کیشنز، ملتان۔
فون نمبر: 6780423 - 0318
زیر نظر کتاب انجینئرممتازاحمد خان کی خُودنوشت ہے۔ یہ محض ایک شخص کی زندگی کا احوال نہیں بلکہ واقعات، تجربات، مشاہدات اور نظریات کا ایک ایسا مجموعہ ہے، جس میں ایک پورے عہد کی سماجی، انتظامی اور فکری جہتیں دعوتِ غورو فکردیتی نظر آتی ہیں۔ زیرِنظرکتاب میں مصنف نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی، مُلکی و بین الاقوامی اسفار، اہم شخصیات سے ملاقاتوں، قومی مسائل، آبی وسئل، گورنینس، تعلیم، اخلاقیات اور معاشرتی رویوں پر اپنے تجربات اور آراء نہایت سادہ، رواں اور دل نشین انداز میں قلم بند کی ہیں۔
یوں کہیے، یہ کتاب شخصی خاکوں، سماجی تجزیوں اور فکری مضامین کا حسین امتزاج ہے، خُوب صُورت، نادرتصاویرسےمزیّن یہ تصنیف نہ صرف مصنف کی زندگی کے اہم مراحل کو بصری طور پر محفوظ کرتی ہے بلکہ قاری کے مطالعے کو مزید دل چسپ اور موثر بنادیتی ہے، کتاب صرف ماضی کی یادداشتوں پر مشتمل نہیں بلکہ حال کی رہنمائی اورمستقبل کے لیےایک فکری دستاویز بھی ہے۔ یہ کتاب ملتان ہی نہیں، پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ کتاب کا پیش لفظ ملتان کے معروف شاعر، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی نے تحریر کیا ہے۔