• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنف: ریحان خان

صفحات: 159 ، قیمت: 1000

ناشر: پریس فار پیس پبلی کیشنز۔

زیرِنظر کتاب بیسٹ سیلر ناول ’’وقت کا پُراسرار سفر‘‘ کا توسیع شدہ تیسرا ایڈیشن ہے۔ یہ ناول چار ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا اور تیسرا باب مصنف کی زندگی کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔ دوسرا باب ایک حدیث سے متعلق ہے اور وقت کے سفر کی فکری جہت دکھاتا ہے، چوتھا باب فِکشن اور کہانی کو نئے رُخ پر لے جاتا ہے۔ اس طرح یہ کتاب حقیقت اور تخیّل کا دونوں کا امتزاج ہے۔ یہ ناول، دنیائے ادب میں ریحان خان کی پہچان بن گیا ہے۔

یہ آپ کو ماضی کے پُراسرار لمحوں میں لے جائے گا، تو آپ کو مستقبل کی وہ دنیا بھی دکھائے گا، جس سے ایک طرف تو آپ اپنی آنے والی نسلوں کی حقیقت جان سکیں گے، دوسری طرف علم اور ٹیکنالوجی کی حیران کُن ترقی، انسانی خوابوں کی حقیقت اور وقت کی نئی راہیں بھی آپ کو حیرت میں مبتلا کردیں گی۔ گویا ہر صفحہ آپ کے ذہن اور دل کو ماضی، حال اور آنے والے وقت کے درمیان ایک دل چسپ سفر پر لے جائے گا۔ ’’ناول کی زبان آسان، ابلاغ موثر اور مکالمے شان دار ہیں۔

دنیاداری کے دھندوں میں پھنسے ہوئے بہت سے لوگوں کے لیے اس ناول میں بہت کچھ ہے۔ مَیں اس خُوب صُورت اور ذرا وکھرے اندز کا ناول تخلیق کرنے پر ریحان خان کو دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘ ڈاکٹر سلیم مغل جیسے دانش وَر کی اس رائے سے ناول کی اہمیت میں گراں قدر اضافہ ہوگیا ہے۔ نیز، کاوش صدیقی، تسنیم جعفری، محبوب الٰہی مخمور اور انورغازی نے بھی ناول کو بہت اہم قرار دیا ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید