وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاتی امرا میں ہونے والی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز تقریب میں شریک ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف بھی ماہ نور صفدر کے نکاح میں شرکت کے لیےجاتی امرا پہنچے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہیں۔
ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے طے پایا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔