• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے تفتیشی فنڈز میں بڑے پیمانے میں خرد برد، اختیارات کے ناجائز استعمال کیس میں سابق آئی جی سمیت 9 ملزمان بَری

پولیس کے تفتیشی فنڈز میں بڑے پیمانے میں خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 9 ملزمان کو بری کردیا۔

 2016 میں اس وقت کے آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے روبرو تسلیم کیا تھا کہ سندھ پولیس میں کی جانے والی 12 ہزار تقرریوں میں سے 5 ہزار تقرریاں غیر قانونی تھیں۔ 

آج بری کیے جانے والے تمام ملزمان پر اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پولیس ملازمین کی تنخواہوں سے غیرقانونی کٹوتیاں کرنے اور کرپشن کے الزام تھے۔

ملزمان پر ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں اور پولیس فنڈز میں خرد برد کے الزامات بھی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید