کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کا سخت اور رسک بیسڈ آپریشنل سیفٹی آڈٹ کامیابی سے مکمل کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایاٹا نے پی آئی اے انتظامیہ کو آڈٹ میں کامیابی سے آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ ستمبر 2028 تک مؤثر رہے گا۔رواں سال ایاٹا کی جانب سے کیے گئے آڈٹ میں پی آئی اے کے آپریشنل سیفٹی سے متعلق مختلف شعبوں اور امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔