• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور بارود برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز، سی ٹی ڈی اور اور وفاقی سول حساس ادارے نے شیرشاہ گلبائی اور سہراب گوٹھ اور جمالی پل کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ طور پرفتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے وا لے 2دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا، شناخت قاری ضیاءالرحمٰن عرف قاری سیف اللہ اور 24 سالہ ساجد نیاز کے ناموں سے ہوئی ہے ،قاری ضیاءالرحمٰن کے قبضےسے اسلحہ اوربارود برآمد کرلیا گیا ، ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ہلاک قاری ضیاءالرحمٰن عرف قاری سیف اللہ حال ہی میں افغانستان سے کراچی رہائش پذیر ہوا اور کراچی میں حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے اپنا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا ، تعلق باجوڑ خیبرپختونخوا سے پاکستان آرمی اورایف سی کے کیمپوں پرمتعدد حملوں اوردہشتگردی کی دیگر کئی کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھا، ہلاک دہشتگرد نے 2006 میں فتنہ الخوارج کے قاری درویش عرف باندی وان گروہ میں شمولیت اختیار کی اوربعد ازاں باجوڑمیں واقع ٹریننگ کیمپ میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی،2006 سے 2008 تک دہشتگرد فتنہ الخوارج کے کمانڈر مولوی فقیر محمد کے خفیہ ٹھکانوں پر پکٹ ڈیوٹی بھی کرتا رہا،2007میں ہلاک دہشتگرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رکشا باجوڑ میں واقع پاکستان آرمی کے کیمپ اور دیگرکئی حملوں میں ملوث تھا،2012ء میں آرمی آپریشن کے دوران افغانستان فرارہو کر افغانستان جانے کے بعد بندھار درا، ننگر ہار میں واقع ایک کیمپ میں دہشتگردی کی مزید ٹریننگ حاصل کی اور بعد ازاں وہ افغان سرحد سے منسلک پاکستانی پوسٹوں پر ہونے والے کئی حملوں میں ملوث رہا ، دریں اثنا دہشت گرد ساجد نیاز کو سہراب گوٹھ ، جمالی پل کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارا گیا ،سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں پر مسلح حملوں میں ملوث تھا، لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید