لاہور (نیوزرپورٹر)نادرا نے بارڈر ہیلتھ سروسز اور وزارت صحت کے اشتراک سے پاکستانی حج و عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کارڈ کے حصول کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔ہدایات کے مطابق زائرین صرف 3 مراحل میں نادرا سے ویکسینیشن کارڈ حاصل کرسکیں گے۔ زائرین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق اور مقررہ فیس کی ادائیگی کرسکیں گے، جبکہ قریبی ای سہولت فرنچائز پر بھی بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔بائیومیٹرک تصدیق اور فیس کی ادائیگی کے بعد زائرین کو ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانا ہوگی۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کے منظور شدہ فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری کاؤنٹر پر ویکسین لگائی جائے گی زائرین کو ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔