• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کے مسائل میں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست ہے۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ آئی پور نے نیا سروے جاری کیا ہے، جس میں 19 فیصد پاکستانیوں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق شدید پریشانی کا اظہار کیا۔

سروے میں 17 فیصد پاکستانیوں نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کو بھی پریشان کن قرار دیا ہے۔

سروے کے مطابق 16 فیصد نے بیروز گاری، 10 فیصد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے جبکہ 7 فیصد نے صحت کی سہولیات تک عدم رسائی کو ملک کے اہم مسائل کہا ہے۔

سروے میں آئی پور نے عوامی مسائل کے حل میں مشکلات کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ حکومتی بجٹ کا تقریباً 43 فیصد یعنی 8 ہزار ارب روپے سے زائد قرضوں میں چلا جاتا ہے، جس سے عوامی مسائل کےحل کےلیے گنجائش نہیں بچتی۔

قومی خبریں سے مزید