اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے سینیٹ میں قائد حزب سینیٹر علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی صحت، ملکی سیاست اور لانگ مارچ سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر بات چیت کی گئی، مشاورتی اجلاس میں اخوانزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے، اجلاس میں پاکستان میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے نمایاں اصولوں اور عدلیہ و شہری آزادیوں پر بھی بات ہوئی۔