• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں طبی عملہ ہڑتالیں کر رہا ہے، سہیل آفریدی لاہور میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری(فائل فوٹو)۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری(فائل فوٹو)۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں طبی عملہ احتجاج اور ہڑتالیں کر رہا ہے، سہیل آفریدی کابینہ سمیت لاہور میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔ 

لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ کے پی میں میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی جاری ہے، سرکاری اسپتالوں میں مریض، لواحقین ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے عملے کا بھی احتجاج جاری ہے، خیبر پختونخوا عملی طور پر دو دن سے لاوارث ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید