• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کوچ الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں انس، اسماعیل، صفدر، آصف، راشد، خادم، لعل محمد اور خواتین ایسٹر اور سوبرا شامل ہیں، ایک کی شناخت نہیں ہو سکی، ایس ایچ او مدینہ کالونی ملک اللہ بخش کے مطابق حادثہ الیاس کوچ روٹ کی بس کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید