• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادارت حکومت پاکستان کو واپس

پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادارت حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں، یہ نوادرات اب پاکستان لائی جائیں گی۔

نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی آفس میں تقریب ہوئی جس میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔ 

ان نوادارت میں سے ایک یکشی کی Grey Schist Figure چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے جبکہ پینتیس Terracotta Fertility Figures ہیں جو کہ دو ہزار سات سو سے تین ہزار قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں۔ 

قونصل جنرل نے کہا کہ چرائی گئی نوادارت کی قانونی واپسی مستقبل کی نسلوں کو تہذیب سےآگاہی کا موقع دے گی۔

قومی خبریں سے مزید