اسلام آباد(ماریانہ بابر/اے پی پی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اورعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لئے امیدوار سفیر رافیل گروسی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماں نے اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد بہترین راستہ ہے۔